Thursday, 31 October 2024

جانئے کیسے نت نئے طریقوں سے فراڈئیے واٹس ایپ پر آپ سے فراڈ کر سکتے ھیں

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رہنے کے لیے ایک اہم وارننگ جاری کی ہے۔

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں جو "دوست یا عزیز کی ضرورت" کے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، واٹس ایپ کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز آپ کو ہزاروں، لاکھوں  روپے کے مالی نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں۔

وارننگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ دھوکہ باز کسی رشتہ دار یا دوست کی آئی ڈی ہیک کرکے ان کی طرف سے پیغامات بھیجتے ہیں تاکہ آپ سے پیسے وصول کر سکیں۔

کچھ دھوکہ باز اس طریقہ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کے کسی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں جس کا فون کھو گیا ہے۔ اب یہ دھوکے باز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے آپ کے جاننے والے کی آواز کی نقل بنا کر دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے، لہٰذا آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسپام پیغامات کو رپورٹ کریں یا بھیجنے والے کو فوری بلاک کریں۔ اس کے علاوہ میسج ببل کو دیر تک دبا کر رکھیں، "رپورٹ" کا انتخاب کریں اور ملنے والی ہدایات پر عمل کریں۔
سورس۔ aaj.tv  
31 اکتوبر 2024. 
Please share and bookmark this blog to read more useful posts. Thanks. 
ranausmanlegen.blogspot.com

Sunday, 22 September 2024

کسی عورت کو زنا کی غرض سے بہلانا پھسلانا یا اغواء کرنے کی سزا تعزیرات پاکستان

496 اے۔ تعزیرات پاکستان:
                                        کسی عورت کو زنا کی غرض سے ورغلا نا پھسلانا۔ اور حراست میں رکھنا یا اغواء کرکے رکھنا تعزیرات پاکستان 496 اے کے تحت جرم ھے۔
  نا قابلِ ضمانت۔ نا قابلِ راضی نامہ۔ عدالت سیشن کورٹ یا مجسٹریٹ درجہ اول۔ سات سال قید اور جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ھیں۔ 

Tuesday, 17 September 2024

اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری مگر کیا؟ جانئے اس آرٹیکل میں۔

گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین کیلئے ایک زبردست فیچر کا اضافہ کردیا ھے جو پہلے صرف سبسکرپشن والے پریمئم صارفین کو دستیاب تھی وہ سروس اب گوگل اپنے تمام صارفین کو مہیا کرنے جا رھا ھے۔ 



گوگل نے "جیمنائی لائیو" نامی سروس تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروا دی ہے۔ اس سروس کے ذریعے صارفین کو حقیقی وقت میں بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

پہلے یہ سروس صرف سبسکرپشن پروگرام کے صارفین کے لیے دستیاب تھی، لیکن اب تمام صارفین کو اس تک مفت رسائی دی جا رہی ہے۔ یہ فیچر جیمنائی ایپ سے الگ ہے، جس میں نئی تفصیلات دیکھنے اور دیگر مواد کی وضاحت کرنے کی سہولت موجود ہے۔

"جیمنائی لائیو" کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر دستیاب جیمنائی ایپ میں شامل کیا جا چکا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگا، لیکن جلد ہی دیگر زبانوں کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ جیمنائی لائیو فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے انگریزی زبان میں مفت دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جیمنائی ایپ میں جیمنائی لائیو پر نظر رکھیں اور اس کی مدد سے نئے موضوعات یا خیالات کو دریافت کریں۔

**سورس**: news.urduwire.com  
**تاریخ**: 15 ستمبر، 2024